سوات تحصیل کبل علاقہ کوٹلئی میں پنگھٹ(گودر) سے پانی بھرنے کا رواج آج بھی قائم ہے،ٹولیوں کی شکل میں ’گودر‘ سے پانی بھرنے کا رواج ترقی یافتہ دور میں دم توڑ رہا ہے لیکن سوات کے گاؤں کوٹلی کے مکین آج بھی قدرتی چشمے سے پانی بھر کر لاتے ہیں۔ خواتین کی جگہ اب بچے،بچیاں اور مرد پانی لاتے ہیں ،مقامی لوگوں کا کہنا نے کہ اس چشمے کا پانی میٹھا اور اس میں جڑی بوٹیوں کا اثر بھی بہت ہے اور یہ صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے، مگر اب یہ ورثہ جو ہمارا کلچر بھی ہے اب ختم ہوتا جارہا ہے ،مشہور گئی گودر کے نام سے یہ چشمہ مسافروں کے لئے آرام گاہ بھی رہا جہاں مسافر آرام فرماکر ٹھنڈی چشمے کے پانی سے محسور ہوتے تھے، گودر پشتو زبان میں پنگھٹ کو کہا جاتا ہے اور پشتو ادب اور ثقافت میں گودر کو خصوصی مقام حاصل ہے۔
سوات علاقہ کوٹلئی میں ’گودر‘ سے پانی بھرنے کا رواج آج بھی قائم
