اسلام آباد(آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال کر دی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کریگی جبکہ اس پر اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت کا عوام کے لئے نیو ائیر سر پرائز تیار،پیٹرول3 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سمری ارسال
