پشاور (جنرل رپورٹر) اساتذہ کی تنظیم آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کو عدالت عالیہ میں چیلنج کردیاہے، اس حوالے سے پشاورہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکردی گئی ہے ، رٹ میں پری میچورریٹائرمنٹ کیلئے 55سال عمر لازمی قرار دینے کوانسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیاگیا ہے ، ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عزیزاللہ خان نے معظم بٹ ایڈوکیٹ کی توسط سے رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس کیمطابق ملک کے تینوں صوبوں بشمول وفاق میں سول سروس رولز جو 1973کے آئین کا حصہ ہیں نافذالعمل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اسے تبدیل کرکے پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے 55سال عمر کی قدغن رکھ دی ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پامالی قراردیا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر عزیز خان کیمطابق نئی پالیسی کو سرکاری ملازمین اور محکموں کی ریفارمز کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عشرت حسین نے بھی مسترد کیاتھا لیکن صوبائی حکومت سرکاری ملازمین اوراساتذہ سے سوتیلی ماں جیساسلوک کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آئین پاکستان میں دیئے گئے حقوق کیلئے آئینی اور قانونی طریقے سے لڑیں گے۔
پختونخوا ،پرائمری ٹیچرزنے پری میچورریٹائرمنٹ کیلئے 55سال عمر لازمی قرار دینے کوانسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردےدیا
