سوات(مارننگ پوسٹ) ٹمبرمافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کررہے ہیں باہتر افراد کے خلاف ایف آئی درج کردی گئی ہے جن میں چالیس سے زائد کو گرفتارکرلیاگیاہے کمشنر ملاکنڈ ریاض خان مسعود، دیر کے علاقے کمراٹ میں دوسوسے زائد درختوں کو کاٹنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، کمشنر ملاکنڈ ریاض خان مسعود نے اپنے د فتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دنوں دیر کے علاقے، کمراٹ اور شرینگل میں دوسوسے زائد درخت کاٹنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے باہتر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے جن میں چالیس افراد کو حراست میں لیکر جیل بھیج دیاگیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ ان مافیاکے خلاف سخت کارروائی کررہی ہیں جوکہ جنگلات کو کاٹ رہے ہیں غریب مزدورں کے خلاف ہم کارروائی نہیں کررہے۔ اس موقع پر کالام اور دیر کے عمائدین بھی کمشنر کے دفتر کے باہر موجود تھے انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ کمشنر ملاکنڈ نے جرگے کے ساتھ کیاگیا معاہدہ تھوڑ دیاہے جس پر ان کو شدید تحفظات ہیں جرگے کے عمائدین نے کہاکہ کمشنرملاکنڈ نے ان افراد کو گرفتارکردیاہے جن کو جرگے کے عمائدین نے ایک معاہدے کے تحت انتظامیہ کے حوالہ کردی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان میں زیادہ تر بے گناہ افراد ہیں اورانہوں نے عدالت سے ضمانت بھی کرادی تھی مگر کمشنر ملاکنڈ کے ایماپر ڈی سی دیر نے تھری ایم پی او کے تحت عمائدین کو جیل بھیج دیاگیا ہے۔ جوکہ جرگے کی روایات کی منافی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ بے شک کارروائی کریں اور جنگلات کاٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں مگر جرگے کی بدنامی نہ کریں اور جرگے کے اراکین کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں ورنہ آئندہ کوئی بھی جرگہ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی تعاون نہیں کریگی۔
200سے زائد درخت کاٹنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن
