سوات (مارننگ پوسٹ) پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے پیرامیڈیکس کے تحفظ کیلئے سیفٹی کٹس اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کرنے کا مطالبہ کر دیا، کورونا سے لڑتے ہوئے تمام سٹاف کیلئے شہداء پیکیج کا نوٹفکیشن جاری کیا جائے جبکہ اُن کے بنیادی تنخواہوں کے برابر اضافی تنخواہیں اور خصوصی رسک الاؤنس کی منظوری دی جائے، اس سلسلے میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سیدوٹیچنگ ہسپتال کے کیبنٹ ممبرز کاایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر میاں گل علیم منعقد ہوا جسمیں کیبنٹ کے تمام ممبرز نے شرکت کی، اجلاس میں ملک اور صوبے کے تمام ہسپتالوں میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی غورکیاگیا، اس دوران سٹاف کو درپیش مشکلات اور مسائل پربھی تبادلہ خیال ہوا، اس دوران صوبے میں اس بیماری سے ہیلتھ ایمپلائز خصوصاً پیرامیڈیکس کے پیمانے پر متاثر ہونے بھی بحث کی گئی، اجلاس کے بعد ایک قرارداد منظور کی گئی اس میں تمام پیرامیڈیکس کو قومی ہیروز کے حیثیت سے فرنٹ لائن پر انتہائی دلیرانہ کرداراداکرنے پرخراج تحسین پیش کیا گیاہے ساتھ ہی صوبائی اوروفاقی حکومت سے مطالبہ بھی کیاگیا کہ فرنٹ لائن پر کرونا کے خلاف لڑنے والے ان مجاہدوں کیلئے ان کے تحفظ کیلئے تمام ضروری یونیفارم اور دیگر سامان وافرمقدار میں مہیاکیاجائے اس دوران تمام سٹاف کیلئے ان کے بنیادی تنخواہوں کے برابر اضافی تنخواہوں کی منظوری اورخصوصی رسک الاؤنس کی منظوری دی جائے، اس دوران کورونا سے لڑتے ہوئے تمام سٹاف کیلئے شہداء پیکج کانوٹیفکیشن کیاجائے، اورنئی بھرتی شدہ پیرامیڈیکس کے بندتنخواہیں فوراً کھول دیاجائے پیرامیڈیکل سٹاف کی ری سٹرکچرنگ اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن پرفوری عمل کیاجائے اسی طرح تمام سٹاف فوری دل جمعی اورمعاشی مسائل اوربچوں کے مستقبل کے فکرسے آزادہوکر اورجانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گے قرارداد میں حکومت سے ہمدردانہ اپیل کی گئی ہے کہ درجہ بالا جائز مطالبات پر فوری عملدرآمد کویقینی بنایاجائے۔
سیدو ہسپتال پیرامیڈیکس کیلئے سیفٹی کٹس اور حفاظتی سامان مہیا کرنے کا مطالبہ
