سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس(1122)ڈسٹرکٹ سوات نے گزشتہ سال کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عو ام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد اکرام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو 1122سوات کے اہلکاروں نے گزشتہ سال کے دوران 4344 زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کیں اور زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ کء زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 سوات کی جانب سے، گزشتہ سال 402 ٹریفک حا د ثا ت جبکہ 224آگ لگنے،3412 میڈیکل ایمر جنسیز، ڈوبنے کے28، ، لڑائی جھگڑے کے 29 ریکوری کے 329 کے واقعات رونما ہو ئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریبا ً 3608زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران 52 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے باوجود اوسط ٹا ئم6.3منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کے ریسکیو 1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم جائیں۔کیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہم پر فرض ہے اس لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔سوات بھر میں پچاس ہزار سے زائد افراد کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو سے متعلق تربیت فراہم کی جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، پولیس اور دیگر ادارے شامل ہیں۔
سوات،سال 2019 ،ریسکیو 1122 نے 3600 زخمی اور 52 جانبحق کو امداد دی
