مینگورہ(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر محلہ لنڈیکس کی گلیاں گند کیچڑ سے لیت پیت ہوگئے جس سے علاقہ مکین اور بلخصوص سکول کے بچوں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق محلہ لنڈیکس میں گیس پائپ لائن بچانے کے لئے کھڈے کودے گئے تھے جس پرعرصہ دراز سے کنکریٹ نہ کرنے پر محلہ لنڈیکس کی گلیاں کوچے گندے کیچڑ کے بدبو اور تعفن سے بھر گئیں ہے ۔علاقے کے مکینوں نے میڈیا سے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محلے کے گلیوں میں کیچڑ ا ور کڈے بچوں اور بوڑھوں کے گرنے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ بدبو سے تنگ آکرکہیں دور بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈیکس میں مختلف گلیوں میں گیس پائپ لائن بچانے کے لئے جو کھڈے کودے گئے ہے اب اس پر کنکریٹ کر کے علاقے کی صفائی کی بہتری پر فوری توجہ دی جائے بصورت دیگر محلہ مکین  احتجاج پر مجبور ہو نگے