سوات (مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں ملاکنڈڈویژن کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی والہانہ قیادت اور کاوشوں کی وجہ سے آج نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورا ملک تبدیلی اور ترقی کے عملی دور سے گزر رہا ہے ہم نے تمام اضلاع کو ترقی کی اس دوڑ میں شامل کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے جس سے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں آج ملک کی معیشت میں استحکام آ چکا ہے فضل حکیم خان یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے تحریک انصاف کو تاریخی مینڈیٹ دیاہے ملاکنڈ ڈویژن کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
سوات ،فضل حکیم خان کا پرویز خٹک سے اہم ملاقات ،سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت
