سوات (مارننگ پوسٹ)۔ صوبے کے باقی علاقوں کی طرح سوات میں بھی صوبائی بار کونسل کی اپیل پر وکلاآج سے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کریں گے سی پی سی اور جی این ایس اے میں ترامیم کے خلاف بدھ کو بھی وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ بار کونسل کی اپیل پر آج جمعرات سے صوبہ بھر میں وکلا مطالبات منظور ہونے تک غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔