شانگلہ کی ضلعی انتظامیہ کی کوشش سے کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی پیکیج تقسیم
سوات(مارننگ پوسٹ)شانگلہ کی ضلعی انتظامیہ نے مقامی این جی اوز کے تعاون سے کوئٹہ میں کوئلے کی کان کے سانحہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں 324امدادی پیکیج تقسیم کئے یہ سانحہ گزشتہ ماہ پانچ فروری کو پیش آیا تھا اس سلسلے میں گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول الپوری میں ایک تقریب ہوئی جس میں متاثرہ خاندانوں اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر الپوری اور این جی اوز کے نمائندوں نے بطور خاص شرکت کی۔