سیاحتی مقامات کھلنے اور سوات میں سیاحوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سیاحوں کی سوات آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے بعد ہفتہ کو بھی ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ مرغزار، فضاگٹ، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، مٹلتان اور دیگر سیاحتی مقامات پر سولہ سو سے زائد ہوٹل سیاحوں کے لئے کم پڑ گئے۔ بیشتر ہوٹلوں کے گیٹس پر ”ہاؤس فل“ کے بورڈ لگادئے گئے۔
سوات میں سیاحتی مقامات کھل گئے ، ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد
