خیبر پختونخوا میں گزشتہ چند سال میں100فلور ملز بند ہوچکی ہیں۔ چالو فلور ملز کی تعداد127رہ گئی ہے ۔ پشاور میں 45فلور ملوں میں سب سے زیادہ 14فلورملزبندہوئی ہیں جبکہ ایبٹ آباد میں بند ہونے والی فلور ملز کی تعداد13ہے اور چالو فلور ملز5رہ گئی ہیں۔ آبادی کے لحاظ حکومت ان فلور ملوں کو روزانہ 3ہزار ٹن گندم فراہم کر رہی ہے۔ بٹگرام کی 4میں سے2، بنوں 4میں سے ایک، چارسدہ 9میں 3، ڈیرہ اسماعیل خان 9میں 5، دیر لوئر 8میں 2، ہری پور 11میں 6، ہنگو 6میں 4، کوہاٹ 8میں 4، لکی مروت تین میں ایک، مردان 20میں 11، مانسہرہ 19میں 10، نوشہرہ 12 میں 5،سوات 10 میں 3، صوابی 9میں 3، ٹانک میں2، باجوڑ میں ایک، شمالی وزیرستان میں3، جنوبی وزیرستان میں3، ایف آر کوہاٹ میں ایک اور کرم میں ایک فلور مل بند ہو چکی ہے ۔