صوبے میں پرائیویٹ گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی سیلنڈر ہٹانے کے حوالے سے متعلق ہنگامی اجلاس پشاور میں منعقد ہواجس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنرز ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ اور مردان ڈویژن نے شرکت کی۔ سیکرٹری نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نجی،تجارتی اورسکولوں کی گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی کٹس ہٹانے کی پہلے سے شروع کردہ مہم کو تیز کرکے صوبہ بھر میں کریک ڈائون شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے لئے ضلعی سطح پر مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تا کہ غیر معیاری سی این جی سیلنڈر پھٹنے سے پیش آنے والا واقعات سے آئندہ نمٹا جا سکے۔سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اوراس حوالے سے کسی سے بھی رعایت نہ برتی جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ صوبے کے تمام ضلعی افسران پراگرس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ داخلہ کو پیش کریں۔
پختونخوا،گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی سیلنڈر ہٹانے کےلئے کریک ڈاون کا فیصلہ
