سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد، بارش کی وجہ سے مینگورہ میں مویشی خانہ گرنے سے ایک بھینس ہلاک جبکہ سولہ کو بچا لیاگیا، شدید برف باری کے باعث متعدد سڑکیں بند، سوات میں دوسرے روز بھی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم مزید سرد ہوگیا، سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ، کالام، میادم، مرغزار، گبین جبہ میں دو سے چار فٹ تک برفت باری ریکارڈ کرلی گئی۔ میدانی علاقوں مینگورہ،،بریکوٹ، کبل، خوازہ خیلہ، مٹہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم مزید سر د ہوگیا، سردی کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی برف باری کی وجہ سے ملم جبہ اور کالام کے سڑکیں کئی مقامات پر بند ہوگئی جن کو کھولنے کے لئے بھاری مشنری پہنچا دی گئی ہے۔ بارش کی باعث مینگورہ میں مویشی خانہ کی چھت منہدم ہونے کی وجہ سے ایک بھینس ہلاک جبکہ سولہ کو ریسکیو کے اہلکاروں نے ملبے سے نکال کر بچا لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں بارش اور برف باری کی سلسلہ ایک دو دن میں تھم جائیگا۔
سوات میں بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد،مینگورہ میں مویشی خانہ گرگیا
