سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں محکمہ وائلڈ لائف اور جنگلی حیات نے برفانی چیتے کو مارنے والے چار افراد کیخلاف ایف ائی ار در ج کرلی،کنزر ویٹر وائلڈ لائف اور جنگلی حیات عبدالغفور نے کہا کہ تحصیل مٹہ کے علاقہ سربانڈہ میں گزشتہ روز برفانی چیتے کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے، اور جن افراد نے فائرنگ کی ہے ان کیخلاف پولیس سٹیشن مٹہ میں ایف ائی ار درج کرلی ہے، کنزر ویٹر عبدالغفور نے کہا کہ ہلاک ہونے والے برفانی چیتے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد پشاور روانہ کیا جا ئیگا، انہوں نے کہا کہ جہاں پر برفانی چیتے کو مارا گیا وہاں پر چیتے نے کسی پر حملہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ یہ چیتا برفباری کے بعد ایک بانڈہ میں ایا تھا، جہاں پر لوگوں نے اس پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد چیتے نے اس شخص پر حملہ کرکے زخمی کردیا، انہوں نے کہا کہ چیتے پر فائرنگ کرنے والوں کیخلاف ایف ائی ار درج کی ہے پولیس اب ان لوگوں سے تفتیش کریں گے،انہوں نے کہا کہ چیتا عوام کیلئے نقصان کا باعث نہیں بنا تھا بلکہ لوگوں نے قصدا ًاس کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔