ترکی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے سولہ پاکستانی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے چار کا تعلق سوات سے ہے۔ سوات کے جاں بحق افراد میں جمشید اور ایوب کا تعلق کانجو، صدام کا پانڑ مینگورہ اور انور کا تعلق امانکوٹ مینگورہ سے ہے۔ جاں بحق جمشید کے بھائی عثمان علی نے رابطہ پر بتایا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا بھائی ساتھیوں سمیت ترکی گیا تھا۔وہاں ایک فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ان کے بھائی کے دوست جو اُن کے ساتھ کام کرتے تھے، نے فون پر ان کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں افغانستان اور دیگر ممالک کے افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ سفارت خانے سے رابطہ کرکے تمام سولہ پاکستانیوں کی میتیں پاکستان منتقل کردیں۔