سوات (مارننگ پوسٹ)چارباغ اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کا مشترکہ سر چ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد زیر حراست، گزشتہ شام چارباغ میں سیکورٹی فورسیز پر فایرنگ میں ایک جوان کی شہادت کے بعد پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور کی قیادت میں چارباغ اور نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا جو رات بھر جاری رہیگا اور گزشتہ روز اسکا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا جس میں درجن بھر مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا گیا اور مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔