کبل(بیورورپورٹ) امن کمیٹی کے چےئرمین اکبر حسین عرف سارجنٹ نے پاکستان زندہ باد مومنٹ جلسہ میں شرکت کے لئے مہم کا آغاز کر تے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام بڑی تعداد میں شر کت کر کے یہ جلسہ کامیاب بنائیں ، پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے میں فورسز کے حق میں ریلی ، پاک فوج اور پولیس کے حق میں خو ب نعرہ با زی بھی ہو گی ، جس سے امن کے دشمنوں کو یہ پیغام دیا جائیگا کہ سوات کے عوام امن پسند اور سیکورٹی فورسز کے علا وہ پولیس کے شانہ بشا نہ ہے اور اس عظیم الشان جلسے کوکامیاب بنائینگے اور 28اپریل کو تاریخی جلسہ کرینگے ۔