سوات( مارننگ پوسٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء شہزادہ میانگل شہریا ر امیرزیب نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے بجائے اگر نظام کوٹھیک کردیا جائے تو خوشحالی و ترقی کا دور شروع ہوگا،نئے پاکستان بنانے والے ایک چھوٹے صوبے کی مسائل حل نہ کرسکے،موجودہ صوبائی حکومت کے پانچ سالہ دور میں اساتذہ ،ڈاکٹروں،پٹواریوں ود یگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے ریکارڈ تعداد میں احتجاج کئے،خیبر پختونخوا میں صرف یہ تبدیلی ائی ہے کہ ممبران اسمبلی وزراء پرکرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ وزراء چیف منسٹر پر کرپشن کے الزامات لگاتے نظرآ رہے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی عملی اقدامات نہیں ہوئے،حکمران جماعت سوشل میڈیا کی ترقی سے نکل کر زمینی حقائق کا سامنا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نویکلے میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطا ب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ وفاق و صوبے کے جنگ میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے سوات کی لاکھوں آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے سوات کے عوام وفاقی و صوبائی حکومت سے ان سوالات کا حق رکھتے ہیں کہ سوات کو کب اشیاء کا سوٹیزر لینڈ بنائینگے؟یہاں کی کھنڈارات سڑکوں کی تعمیر کیوں نہیں ہوئی؟کیوں ہر سال ہزاروں طلباء کالجوں کے کمی کے باعث داخلوں سے محروم رہ جاتے ہیں مگر ان تمام سوالا ت کی جوابات حکمران نہیں دے سکتے،تقریب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے،قاسم جان سپین دادا،نوجوان رہنماء میانگل امیرزیب شہریار،علی محمد علی زئی،نعیم الہدی،افضل خان،بخت زمین خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Related Posts
Recent Posts
-
-
-
-
-
صحت سہولت کارڈ میں فری او پی ڈی کی سہولت کا اضافہفروری 7, 2025 | قومی و بین الاقوامی