سوات:تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں معمولی تکرار پر طاہر خان ولد نادرخان سکنہ کوزہ بانڈئی نے سلطنت خان نامی شخص پر فائرنگ کردی۔سلطنت خان بال بال بچ گیا جبکہ فائرنگ کے زد میں دوبچے زخمی۔زخمی بچوں کو سیدو ہسپتال منتقل کردیا گیا کانجو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم طاہر خان کو گرفتار کرلیا۔