سوات(مارننگ پوسٹ) ضیاء الدین یوسفزئی کی والدہ ماجدہ مہرو بی بی کے وفات پر مینگورہ سوات میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں سوات سول سوسائیٹی کے کئی ممبران نے شرکت کی۔ ریفرنس میں ان کی وفات پر بڑے غمگین اور افسردگی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر فضل مولا زاہد نے کہا کہ وہ ایک ایسے باپ کی ماں تھی جس کی بیٹی نے اپنے وطن کے امن کا مقدمہ لڑنے کے لئے بڑی بہادری سے اپنا کردار ادا کیا اورجو خود اس مٹی سے پاگل پن کی حد تک محبت کرتا ہے۔ رنج و غم کی اس گھڑی میں ضیائالدین یوسفزئی ملالہ یوسفزئ اور ان کی ماں اس وطن سے اور خاندان سے دور یہ سانحہ تن و تنہا برداشت کر رہے ہیں ہم ان کا دکھ درد محسوس کر رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ یہ غم بٹا نہیں سکتے۔ ان لمحات میں ہم سوات کی سول سوسائیٹی اور ان کے دوست و احباب، ان کی والدہ صاحبہ کے لئے دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالی سے مغفرت کی دعا مانگتے ہیں۔ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو کرب کے ان لمحات میں استقامت، حوصلہ اورصبر کی توفیق عطا فرمائے۔اس تعزیتی ریفرنس میں، شوکت شرار، فضل ربی راہی، افضل شاہ، عثمان اولسیار، حاضر گل، فرید خان، فاروق خان، ڈاکٹر جواد، ہدایت اللہ طوطا، عبد الرحیم روغانی، سلطان حسین، احمد شاہ، وکیل خان، بشیر احمد خان، رشید احمد، منظور احمداور محمد عمران نے شرکت کی۔
ضیاء الدین یوسفزئی کی والدہ کی وفات پر مینگورہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد
