خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے سوات میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے لہٰذا واپڈا عملہ ہوش کے ناخن لے۔انہوں نے واپڈا حکام سے کہا کہ فوری طور پر سوات کے عوام پر یہ ظلم بند کیا جائے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوات واحد ضلع ہے جہاں کے عوام بجلی کے ماہانہ بلز سو فیصد ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود یہاں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ عوام مزید اس ناانصافی کو برداشت نہیں کر سکتے ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اگر صورتحال بہتر نہ کی گئی تو قانونی اور آئینی راستے اختیار کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے واپڈا حکام کو خبردار کیا کہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور فوری طور پر رواں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کا وژن عوامی خدمت ہے، اور ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کے صبرکاامتحان لے۔
منسٹر فضل حکیم خان کا سوات میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار
