سوات(مارننگ پوسٹ)شانگلہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن فیصلہ کن مرحلے میں داخل کردیاڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک اعجاز کی وژن کے مطابق سب ڈویژنل پولیس افسر ظاہر شاہ خان کی زیر نگرانی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ الپوری فضل الٰہی اور اے ایس ایچ او محمد عارف نے گزشتہ روز ایک کاروائی کے دوران بازار بیلے بابا میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو دھر لیا گیاتفصیلات کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اس نسبت اے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عباد الرحمٰن کی دکان سے غیر قانونی اسلحہ جس میں 6 پستول، 7 بندوق اور 40 عدد کارتوس شامل ہیں، کو قبضہ پولیس میں کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیاملزم کیخلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر مزید تفتیش کی جارہی ہے
شانگلہ ، بیلے بابا بازار میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی
