سوات  (مارننگ پوسٹ) تحصیل مٹہ میں سوات پولیس نے روپوش دہشت گرد گرفتار کرلیا۔مٹہ تھانہ ایس ایچ او بخت زادہ خان نے بتایا کہ ہمیں ایک اطلاع ملی جہاں پر چھاپہ مار کر روپوش دہشت گرد محمد رحمان ولد عین اللہ کو شیر پلم مٹہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سوات میں شورش کے دوران فورسز پر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث تھا۔ ملزم کو تفتیش کے لئے دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا۔