سوات(مارننگ پوسٹ)قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ آخر کار انصاف کے نام پرقائم حکومت نے عوام کو آٹے کیلئے دھکے کھانے پر مجبور کردیااس وقت لوگ دیگر کام کاج چھوڑکر آٹے کی تلاش میں سرگرداں پھرتے نظرآرہے ہیں۔بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے اور دوسری جانب حکومت عوام کو خالی خولی نعروں اور وعدوں پرٹرخارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیایہی وجہ ہے کہ عوامی مسائل ومشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے مگر حکمرانوں کو ان کے حال پر ترس نہیں آتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہرسطح پر ناکام۔ہوچکی ہے لہذہ اب اسے مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی حکومت نے مہنگائی ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات نہیں اٹھائے تو عوام اس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے۔