الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 7 سوات میں اے این پی کے ایم پی اے وقار احمد خان کے انتقال پر خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان 26 جون کو کردیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر فرید اللہ خٹک کے مطابق کا غذاتِ نامزدگی 19 سے 21 مئی تک وصول اور جمع کرائے جاسکیں گے۔ اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان 22 مئی کو کیا جائیگا۔ کاغذات کی جانچ پڑتال25مئی، اپیل، اعتراضات 28 مئی، اپیلوں پر اعتراضات ٹریبونل یکم جون کو سنیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ 2 جون، کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 3 جون، اُمیدواروں کو نشانات 4 جون کو دئے جائیں گے اور پولنگ26 جون کو ہوگی۔ ضمنی انتخاب میں 183308 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لئے124پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔