وادی سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ میں صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئس ہاکی اور کرلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ ساتھ ہی پاکستانی فیگر سکی بچی نے فیگر سکی کی شاندار پرفارمنس بھی پیش کی ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ سوات اور سیمسنز گروپ (Samson’s Grooup)کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ونٹر سپورٹس فیسٹول 2020 ملم جبہ میں صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئس ہاکی ، کرلنگ اور فیگر سکی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ، فیسٹول میں ملک بھر کے مختلف شہریوں سے سیاح شریک ہوئے ، آئس ہاکی کیلئے پہلی بار گرائونڈ تیار کیا گیا جہاں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کوچ کی نگرانی میں ٹریننگ دی گئی ، جبکہ ساتھ ہی کرلنگ کے مقابلے بھی ہوئے ، پاکستان کی پہلی فیگر سکی بچی ملکہ فیصل نے بھی پرفارم کیا، سیاحوں ، مقامی سکی بچوں اور شہریوں نے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور دیگر کے تعاون سے فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا ۔ فائنل مقابلوں میں الپائن کمبائنڈ سنو بورڈ مقابلوں میں ناظم شاہ نے پہلی ، رضا اللہ نے دوسری اور حبیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گائنٹ سلالم انڈر10 مقابلوں میں حضرت عثمان نے پہلی، شافع نے دوسری اور مجاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،آئس ہاکی کے مقابوں میں عصمت نے پہلی، احسان نے دوسری اور احمد علی شا ہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر10 خواتین مقابلوں میںعضرہ نے پہلی ، زبیدہ نے دوسری اور عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر14 گائنڈ سلالم میں مجاہد نے پہلی، محمد شاہد نے دوسری اور حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سینئر مقابلوں میں زاہد حسین نے پہلی، صدیق نے دوسری اور شیر غنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
سپورٹس فیسٹول،ملم جبہ میں آئس ہاکی،کرلنگ کے مقابلے
