مینگورہ: سوات گراسی گراونڈ میں پہلا افضل خان لالا (مرحوم)صوبائی فٹبال ٹورنامنٹ کا سسنی خیز چھوتا راونڈ جاری ،آج کے میچ کا فیصلہجونئیر ینگ مین نے تالاش دیر کو 4 گول سے ہرادیا،،میچ میں جونئیر ینگ مین ٹیم نے 4گول کئے جبکہ تالاش دیر کی ٹیم نے ایک گول کیا ،میچ کے پہلے ہاف میں اظہار نے 2 جبکہ میرک خان نے ایک گول کیا اسی طرح تالاش دیر کے کھلاڑی نے ایک گول کیا دوسرے ہاف میں ایک گول کھلاڑی ایوب خان نے کیا جبکہ تالاش دیر کی ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نا کرسکی جو جونئیر ینگ مین ٹیم کے جیت کا سبب بنا،جوئیر ینگ مین کے کپتان فیض اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح ٹیم کے کھلاڑی محنت اور لگن سے کھیلے تو انشااللہ فائینل تک رسائی میں آسانی ہوگی ،کپتان فیض اللہ خان نے گراونڈ میں کثیر تعداد میں موجود تمشائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا