سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے مختلف بازاروں میں نان بائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا تمام دکانیں کھلی ہوئی تھیں روٹی عام نرخ اور وزن کے مطابق فروخت ہورہی تھی ڈپٹی کمشنر نے مختلف نانبائیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ انہیں سرکاری نرخوں پر آٹا کی ترسیل ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں (نانباؤں) کو کوئی شکایت ہے تو ڈپٹی کمشنر کے آفس سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں واضح رہے کہ ضلع سوات بھر میں تمام بازاروں میں نانبائیوں کی دکانیں کھلی ہیں اور روٹی مقررہ وزن کے مطابق فروخت ہو رہی ہے اور کوئی ناخوشگوار واقعے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے
سوات نان بائیوں کو سرکاری نرخوں پر آٹےکی ترسیل ہرقیمت پر یقینی بنائی جائیگی گا،ڈی سی
