سوات (مارننگ پوسٹ)بارش اور سرد موسم ہواتوايسےميں گرماگرم مچھلی کی ڈیمانڈ بھی بڑھ جاتی ہے، سوات میں سردي کی دستک ایسے میں چٹورے اورچٹ پٹی گرما گرم مچھلی پرہاتھ صاف کرنےمینگورہ فش مارکیٹ سوات کے نزدیکی اور دوردراز کے لوگ پہنچ گئے۔سوات کی مچھلی جسم کوگرم رکھنے کے لئے بہترین غذا ہےاور اس کا ذائقہ بھی بے مثال ہے۔
ٹراؤٹ، گراس اور ماہشير مچھليوں پرآٹھ قسم کے مصالحےلگاکرتلتے ہيں۔ سردی کے موسم ميں يہ کاروبار خوب چمک جاتا ہے اور دوکانوں اور ریسٹورنٹس پر بہت زیادہ رش لگا رہتا ہے ، لوگ گرما گرم مچھلی کھانے پر ہاتھ صاف کرتے ہیں اور اپنے ساتھ گھر والوں کے لئے بھی لے جاتے ہیں
سوات میں ویسے بھی مچھلی کو پسند کیا جاتا ہے لیکن جب سردی شروع ہوتی ہے تو اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور رش بڑھ جاتا ہے۔
سوات کی تلی ہوئی مچھلی شہریوں کی پسندید غذا ہے لیکن جب بارش ہوتی ہے تو اس کی مانگ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوجاتا ہے