محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو تبدیل کرنے کافیصلہ کر لیاہے اور نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے تینماہرین تعلیم کے ناموں پر غور شر وع کردیاگیاہے جس کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ دیںگے ۔ذرائع کیمطابق وزیر تعلیم اکبر ایوب نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالتے ہی محکمہ میںاصلاحات پر عملدرآمد کے تحت وسیع پیمانے پر تبدیلی کی ہدایت کی تھی جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم کو تبدیل کرنیکا امکان ظاہر کیاگیاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹر ایجوکشن کے عہدے کیلئے گریڈ اکیس کے ڈائریکٹر نصاب ایبٹ آباد گوہرعلی خان ،ای ڈی او فی میل ہری پور گریڈ انیس کی خاتون آفیسر ثمینہ الطاف اور مینجمنٹ کیڈر کے اور افسر کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔