صوبائی حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور مراعات دینے پر رضامندی کے بعد محکمہ صحت نے پہلے مرحلے میں تین سو ریٹائرڈ ملازمین کی لسٹ تیار کر لی ہے اس لسٹ پر چار سالہ طویل کارروائی کے بعد محکمہ خزانہ کو منظوری کی سفارش کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق2015میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت آنیوالے ہسپتالوں کے ملازمین کی سرکاری ملازمت ادارہ جاتی ملازمتو ں میں تبدیل کردی گئی تھی تاہم ان میں سے سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین ایسے تھے جنہوںنے بیس سال سے زائد سرکاری ملازمت کی تھی ادارہ جاتی ملازمت میں شامل ہونے کے بعد مذکورہ ملازمین کو فہرست سے نکال دیا گیا تھا اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں پنشن بھی نہیں دی جارہی تھی لیکن گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے متاثرہ ملازمین کی پنشن کو تحفظ دینے کیلئے فنڈز کے اجراء پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت نے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں تین سو کے لگ بھگ ملازمین کی درخواستیں منظوری کیلئے تیار کر لی ہیں محکمہ خزانہ سے سمری منظوری کے بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال،خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری سے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو متعلقہ بجٹ دفاتر سے جی پی فنڈ اور پنشن جاری کردی جائیگی۔
صوبائی حکومت کاایم ٹی آئی ہسپتالوں کے300 ریٹائرڈ ملازمین کی لسٹ تیار
