سوات(مارننگ پوسٹ نیوزسوات10مارچ2018) ترکی میں شام کے مہاجرین کو اپنے مہمان سمجھتے ہیں اور مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ، ترکی صدر طیب اردگان تفصیلات کے مطابق پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران ترکی صدر طیب اردگان نے ارکان اسمبلی جن میں سوات سے رکن قومی اسمبلی عائشہ سید بھی شامل ہے کہا کہ شام کے مہاجرین ترکی کی مہمان ہے اور ان کو ترکی کے لوگ مہمانوں کے نظر سے دیکھتے ہیں اور ان کی ہرقسم خدمت کرتے ہیں ان کو تما م تر دستیاب وسائل فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ شام کے مہاجرین جن علاقوں سے نکل آئے ہیں ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان علاقوں کو قابضین سے واجگذار کیاجائے اور اس سلسلے میں ہم بھر پورکوشش کررہے ہیں۔ اس طرح شام کے مہاجرین کے حوالے سے امریکہ اور اقوام متحدہ سے بھی رابطے میں ہیں۔ طیب اردگان نے اس بات کو مسترد کردیاکہ ترکی میں مہاجرین بد حالی کی زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کلیز شہر میں اس وقت پچانوی فیصد شام کے مہاجرین آباد ہے ، پارلیمانی دورے پر جانے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے میڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ انہوں نے مہاجرین کے ساتھ خود ملاقات کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ترکی کے صدر طیب اردگان پر اس وقت مسلم دنیاکی نظریں لگی ہیں۔ اس طرح ترکی کے عوام بھی مہاجرین کے ساتھ انتہائی خلوص دل سے مدد کررہی ہیں ۔ترکی میں احسن طریقے سے مسلمان مہاجرین کی امداد جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شام کے مہاجرین بڑی کسمپرسی کے حالت میں ترکی کے بارڈر اور کلیز شہرمیں پہنچ گئے ہیں ۔ان مہاجریں میں سینکڑوں بچوں کے والدین شہید کئے جاچکے ہیں ان میں بچوں اور خواتین سمیت شدید زخمی بھی موجودہیں۔ اس طرح کئی بچوں کے ہاٹھ اور پاؤں کاٹے جاچکے ہیں اور بہت ہی بدتر حالت میں یہ مہاجرین ترکی میں داخل ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ شام کے مسلے پر مسلم دینا کو سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے چاہئے ۔