سوات (مارننگ پوسٹ) پی کے 7 ٹکٹ کا معاملہ ، جنون متحرک ، تحریک انصاف گرینڈ جرگہ ڈٹ گیا ، منظور نظر افراد کو ٹکٹ دینے کی صورت میں بھر پور مزاحمت کا اعلان ، قیادت کو تشویش سے آگاہ کرنے کیلئے بنی گالہ جانے کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کے اہم عہدیداروں کے جرگہ میں اہم فیصلے ، سعید خان کو حلقہ پی کے 7 کیلئے موزوں اُمیدوار قرار دیدیا گیا ، میرٹ پر ٹکٹ سعید خان کا حق بنتا ہے ،گزشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل کبل کے مختلف یونین کونسلوں کے رہنماؤں کا ایک جرگہ ہزارہ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں شاہی محمد خان ، عالمگیر خان ، طالعمند خان ، گوہر ، رفیق خان ، جان محمد ، شیراز ، عجب خان ، لائق ، فضل کریم ، واجد علی ، قلندر خان ، سلیم محمد ، منہاج ، شیر افضل ، سعید اللہ ، نثار احمد ، گوہر علی ، امجد اور دیگر درجنوں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعید خان ڈھیرئ کارکنوں کی ہر خوشی غمی میں شریک رہتے ہیں پارٹی کے کارکنان ان سے ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں اور وہ خود بھی کارکنوں سے قریبی رابطے میں ہوتے ہیں پارٹی کیلئے اُن کی خدمات سے کسی صورت انکار ممکن نہیں ان کی قربانیاں پارٹی کی قیادت اور پارٹی کے ورکرز بخوبی جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی اُمیدوار کے خلاف نہیں اور نہ ہی پارٹی میں کسی کے ساتھ کوئی اختلاف ہے البتہ سعید خان کو ٹکٹ دینا ان کا حق بنتا ہے اگر میرٹ پر بھی فیصلہ ہوں تو سعید خان ہی موزوں اُمیدوار ہونگے انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی قیادت نے سعید خان کے حق میں فیصلہ نہ کیا تو تمام کارکنان محمود خان اور مراد سعید سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے اور آخری آپشن کے طور پر بنی گالہ جا کر عمران خان کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور سعید خان کو ٹکٹ فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے مقررین نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 7 کا ٹکٹ سعید خان کے پارٹی کیلئے بے پناہ قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا جائے تاکہ پارٹی کے تمام کارکنان ایک مضبوط قوت بن کر عمران خان کے وژن کو آگے بڑھائیں اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں ۔