سوات(مارننگ پوسٹ) پی ٹی آئی نظریاتی حلقہ پی کے 5کے امیدوار نے ایم ایم اے امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین کی حمایت کااعلان کردیا ۔ پی ٹی آئی نظریاتی حلقہ پی کے 5کے امیدوار انجینئر احسان اللہ محمدامین کی حق میں دستبردار ہوگئے ۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی ضلع سوات نظریاتی کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے و نامزد امیدوار ایم ایم اے پی کے 5محمدامین سے ملاقات کی اور ان کی سابقہ کارکردگی کی وجہ سے آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی نظریاتی کی طرف سے ان کی بھرپور حمایت کااعلان کردیا ۔اور پی کے 5سے پی ٹی آئی نظریاتی امیدوار انجینئر احسان اللہ نے کاغذات واپس لیکر محمدامین کی حق میں دستبردار ہوگئے ۔اس موقع پر محمدامین نے حمایت پر وفد کاشکریہ ادا کیا اور کامیابی کے بعد بلامتیاز عوامی خدمت کرنے کا عزم کیا ۔