سوات(نمائندہ خصوصی) پرائمری تا ہائی کلاسز میں داخلہ کے لئے تیسری مرتبہ انٹری ٹسٹ کا انعقاد مختلف علاقوں سے لوگوں نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کثیر تعداد میں شرکت انتظامیہ کا انٹری ٹسٹ میں شریک بچوں کے لئے بہتر انتظامات والدین کا انتظامیہ کی طلبہ کو دی جانی والی تعلیمی سہولیات پر اظہار اطمینان تعلیمی ماحول میں طلبہ آسانی سے سیکھنا شروع کردیتے ہیں جو کہ ان کے لئے نہایت کارآمد ثابت ہوتا ہے جبکہ بہتر اور جدیدطرز تعلیم کے وجہ سے اپنے بچوں کو انٹری ٹسٹ کے لئے یہاں لائے ڈائیریکٹر اولیو گرین انٹرنیشنل سکول سسٹم منگلور سوات اورممتاز ماہر تعلیم نثار احمد خان نے کامیاب طلبہ کو انٹرویوں کے بعد داخلہ دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر اولیو گرین انٹرنیشنل سکول سسٹم منگلور سوات میں کے جی اور پرائمری تا ہائی کلاسز میں داخلہ کے لئے تیسری مرتبہ انٹری ٹسٹ کا انعقاد مختلف علاقوں سے طلبہ شریک ہوئے جس کے بعد کامیاب ہونے والے طلبہ کو داخلہ دیا گیا اس موقع پر طلبہ کے والدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے سکول انتظامیہ نے ان کو بہتر سہولیات اور انتظامات کئے تھے جو کہ شریک ہونے والے طلبہ اور والدین کے طرف سے اظہاراطمینان کیا گیا اس موقع پرممتاز ماہر تعلیم نثار احمد خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ناخواندگی خاتمہ کے لئے معاشرے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں بچوں کی ذہین سازی کے ساتھ نصابی وہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے سے طلبہ وطالبات کوبہتر انداز میں پڑھائی کی جارہی ہے اولیو گرین انٹرنیشنل سکول سسٹم میں سائینسی علوم اور پریکٹیکل ورک پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ادارہ کے طلبہ وطالبات نے سائینس میلہ میں بھی اپنا لوہا منوالیا ہے ہمارا مشن طلبہ کو دین اسلام سے روشناس کرنے کے ساتھ ان کے کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے کرییٹیو مائینڈ کے ساتھ بچوں کی بہتر طریقے سے پڑھائی کی جارہی ہے ادارہ نے کم عرصہ میں بچوں کو بہتر سہولیات کی ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی اور مختلف کھیل کھود کے ذریعے پہلی پوزیشنز حاصل کی جس کے وجہ سے ادارہ نے کم عرصہ میں ترقی کے منازل طے کی بچوں کے والدین کو طلبہ کی مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے باقاعدہ مطلع کیا جاتاہے اور ان کی کارکردگی سے باخبر رکھا جاتاہے جس کے وجہ سے یہاں پر بچوں کو زیادہ تعداد میں داخلہ کے لئے لایا جاتا ہے تاہم تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا
منگلور ،پرائمری تا ہائی کلاسز میں داخلہ کے لئے تیسری مرتبہ انٹری ٹسٹ کا انعقاد
