سوات(مارننگ پوسٹ)مٹہ فٹبا ل گراؤنڈ میں پاک آرمی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹور نامنٹ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ملاکنڈ ڈویژن بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹور نامنٹ کا فائنل میچ آرمی اور بونیرکے درمیان کھیلا گیا ،جس میںآرمی کے کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول سے ٹور نامنٹ اپنے نام کرلیا۔اس موقع پرفائنل میچ کے مہمان خصوصی میجر جنرل خالد سعید اور دیگر اعلی فوجی و سول افسران بھی موجود تھے۔ او ر دورا ن خطاب مہمان کاس موقع پرمیجر جنرل علی خالد سعید نے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے کے نقد انعام دیے اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں اہل علاقہ نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہااور شکریہ ادا کیا۔
مٹہ فٹبا ل گراؤنڈ میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹور نامنٹ کا انعقاد
