سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل مٹہ وبہا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ محمودخان کی کارکردگی اورکردارکو بہتر وتسلی بخش قراردیتے ہوئے ان کیخلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا،اس سے قبل اس صوبے کو محمودخان جیسامخلص اوردیانتداروزیراعلیٰ نہیں ملا،بعض عناصران کی کارکردگی سے خائف ہیں،ان خیالات کا اظہار مٹہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں محمد عمران خان اورنثار خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیراعلیٰ محمودخان ایک مخلص،دیانتدار اور خوددارانسان ہے جو عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار اورخدمت کیلئے انتہائی سنجید ہ ہے مگر عاطف اور شہرام ان پر بے جا الزامات لگا کر نہ صرف وزیر اعلیٰ کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں بلکہ دو ڈویژنوں کے عوام کو لڑانے کیلئے بھی کوشاں ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان وزیراعلیٰ کیخلاف ہونے والی تمام تر سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنائیں گے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں مگر اس کے باوجود بھی بعض عناصر وزیر اعلیٰ سمیت پارٹی اور حکومت کو بدنام کرنے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ سازشوں میں مصروف یاملوث ہیں انہیں پارٹی سے نکالاجائے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمودخان اوروزیراعظم عمران کی قیادت پر کارکنوں کو بھرپور اعتمادہے اور کارکن قدم قدم پر اپنے قائدین کا ساتھ دیں گے،اس موقع پر جہانزیب،شاہ فہد اور پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔
سوات ، وزیر اعلیٰ محمودخان کی کارکردگی اورکردار بہتر وتسلی بخش قرار
