سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پولیس کی کاروائی گوڑڑا چیک پوسٹ پر اسلحہ برآمد، ایس ڈی پی اُو بادشاہ حضرت، ایس ایچ او، شہنشاہ خان کے ٹیم نے دورانِ ناکہ بندی گوڑڑا چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زادہ ولد شاہ بخت روان سکنہ کس کبل سوات کے قبضہ سے ایک عدد ریپیٹر12بور، دوعدد پستول 30بور، 51عدد کارتوس 2عدد میگزین برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 37جرم 15AAتھانہ شموزی درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفیش جاری کیاگیا۔ اس طرح دوسری کاروائی میں ایس ایچ اُو مینگورہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نور بہادر ولد لاجبر ساکن خواجہ آباد کے قبضے سے 1080گرام چرس برآمد کرکے جس کے خلاف مقدمہ علت 37جرم9D KP CNSA درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
سوات پولیس کی کاروائی گوڑڑا چیک پوسٹ پر کبل کے رہائشی سے اسلحہ برآمد
