سوات (مارننگ پوسٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی معاون انتخابات و سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ حقیقی اور پائیدار تبدیلی صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے آئے گی ، اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں آج اسلام کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں ، یہودی لابی سے وابستہ لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ، توہین رسالت کے مرتکب آسیہ ملعونہ کو رہا کیا گیا ،حجاج کرام کو سبسڈی دینے کیلئے حکومت کا خزانہ خالی جبکہ کمپنیوں اور منظور نظر افراد کے کاروبار پر سبسڈی دی جا رہی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے بدھ مت کے آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے ہیں جبکہ تجاوزات کی آڑ میں مدارس کو شہید کیا جا رہا ہے مردان ،ملین مارچ میں جمعیت طلباء اسلام کے سربکف نوجوان بھر پور شرکت کریں، طاغوتی قوتیں ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی و عریانی کا سیلاب اُمڈ آیا ہے ،جمعیت طلباء اسلام نوجوانوں میں شعوری بیداری پیدا کرنے کیلئے عملی میدان میں ہے جے ٹی آئی کے نوجوان موجودہ دور کے فتنوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کے صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز جے یو آئی کے ضلعی دفتر امانکوٹ مینگورہ سوات میں جمعیت طلباء اسلام تحصیل بابوزئ کے تربیتی کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جے ٹی آئی کے صوبائی کنونیئر رحمت شہزاد ، سابق صدر جمعیت طلباء اسلام پاکستان حافظ ادریس سواتی ، تحصیل بابوزئ کنونیئر قاری شوکت علی ، ضلعی کنونیئر صدیق اللہ اور جے ٹی آئی کے صوبائی معاون بخت روان لودھی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جے ٹی آئی کے طلباء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مردان ملین مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں سوات سے شرکت کریں گے ، مقررین نے جے ٹی آئی کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قرآن و حدیث اور تحریکی لٹریچر سے اپنا تعلق مضبوط کریں کیونکہ اس تعلق کے بغیر دُنیا و آخرت میں کامیابی ناممکن ہے ، مفتی فضل غفور کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مختلف فتنوں کے ذریعے دینی علوم سے دور رکھا جا رہا ہے ، ہمارا مقابلہ عالم کفر سے ہے طاغوتی قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو دین اسلام سے دور کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سلیکٹڈ حکومت مختلف کمپنیوں کو 171 روپے سبسڈی دے رہی ہے جبکہ حجاج کرام کیلئے حج پر سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جس سے موجودہ حکومت کی یہودی لابی سے محبت آشکارہ ہوتی ہے ، جہانگیر ترین کو خوش کرنے کیلئے ان کے شوگر ملز کو اربوں روپے سبسڈی دی جا رہی ہے بدھ مت کے آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کی رہائی سے یہودیوں کو خوش کیا گیا ، اس سلسلے میں جمعیت طلباء اسلام ملین مارچ میں بھر پور شرکت کرکے موجودہ یہودی نواز حکمرانوں کو پیغام دیں کہ ملک میں یہودی لابی کا نفاذ نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ موجودہ حکمرانوں کے عزائم سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے ملین مارچ منعقد کیا جا رہا ہے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہودی لابی نے ملک کے نوجوانوں کو لبرل ازم کے نام پر گمراہ کیا ۔
سوات:اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں آج اسلام کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں ،مولانا مفتی فضل غفور
