پاکستان نے انڈر- 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ابوہریرہ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت افغانستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے انڈر-19 ورلڈ کپ کے نہایت اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پاکستان کے باؤلرز میں محمد عامر خان نے سب سے زیادہ 3 اور فہد منیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا سیمی فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 فروری کو ہوگا جس کے بعد انڈر-19 ورلڈ کپ کا فائنل 9 فروری کو ہوگا۔