سوات(مارننگ پوسٹ) یونی ورسٹی آف سوات نے اپنی خفت مٹانے کے لئے برائے نام دو روزہ ایکسپو منالیاجن میں میڈیاکے نمائندوں پر پابندی تھی کسی بھی سیاسی وسماجی شخصیت نے شرکت نہیں کی، تفصیلات کے مطابق یونی ورسٹی آف سوات میں دو روزہ سالانہ ایکسپو اختتام پذیر ہوا جن میں کچھ ڈیپارٹمنٹ کے طلبا و طالبات نے انتہائی کڑئی شرائط پر حصہ لیا، کلچر شو کے نام پر بننے والے ایکسپومیں میوزک پر مکمل پابندی تھی، نامناسب جگہ ہونے کی وجہ سے طلبہ وطالبات نے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا، سالانہ ایکسپومیں دوسرے علاقوں کے یونی ورسٹی کے طلبا کو مدعوکیاجاتاہے مگر اس منفرد ایکسپومیں ان پر پابندی تھی ، یونی ورسٹی آف سوات کے پاس ربوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود جگہ کی کمی اور اعتماد کا فقدان ہے۔خراب ایکسپو کے انعقاد کی وجہ سے میڈیاکوریج پر مکمل پابندی تھی۔ تاکہ میڈیا کوان کے خامیوں پر روپوٹ بنانے کا موقع ہی نہ ملے۔یونی اف سوات نے میڈیا کو دو تصاویر اور ایک پریس ریلزکے زریعے سالانہ ایکسپوکے بارے میں معلومات فراہم کی ، عوامی حلقوں کا کہناہے کہ سالانہ ایکسپوصرف خانہ پوری کرنا تھا ۔ اس کے ساتھ ایکسپو کے لئے مخصوص بجٹ کو صرف کرنامقصود تھا، یاد رہیں کہ یونی ورسٹی آف سوات میں پچھلے تین سالوں سے سالانہ کھیلوں کے مقابلے اور ایکسپو نہیں ہورہاہے جبکہ طلباء سے اس مد میں باقاعدہ فیس وصول کی جاتی ہے۔ یونی ورسٹی آف سوات کے خراب کاکردگی پر سوات کے عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔