سوات(مارننگ پوسٹ)مجرمانہ سرگرمیوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پولیس کے ہر آفسیر و جوان کو دو دھاری تلوار بن کر پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنی ہوگی سود خوری، منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کانسٹیبلری کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گی اور پولیس پبلک ریلیشنز کو مزید مربوط فعال بنایا جائے گا ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ کا اجلاس سے خطاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسو ل شاہ نے پولیس آفیسران پر زور دیا ہے کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے دو دھاری تلوار بن کر اپنا پیشہ وارانہ کردار ادا کریں خدمت عامہ اور فرض شناسی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کریں اور عوام سے براہ راست روابط استوار کرکے انکے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات یقینی بنائیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے تمام عناصر سے دوری اختیار کرکے اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں سود، منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت کے بغیر انہیں نشان عبرت بنادیا جائے گا کانسٹیبلری کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اور پولیس پبلک ریلیشنز کو مزید مربوط بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہون نے ڈی پی او آفس شانگلہ میں منعقدہ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری امجد علی، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل، انچارج ڈی ایس بی سید وزیر،جملہ ایس ایچ اوز اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے انہون نے کہا کہ قانون و انصاف اور مفاد عامہ کو ہر حال میں مقدمرکھتے ہوئے جرائیم پیشہ عناصر کیلئے خوف کی علامت ثابت ہونا شیر دل پولیس جوانوں کا شیوہ ہے انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی کیلئے دی جانیوالی فورسسز کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کرنیوالی خیبر پختونخوا پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے جسکی عالمی برادری بھی معترف ہے انہون نے کہا کہ قیام امن کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس شہداء قومی ہیرو ہیں جنکی قربانی کی بدولت عالمی سطح پر قائم پولیس کی امیج کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو باہمی کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اور درپیش چیلنجز سے موئثر طور پر نمٹنے کیلئے ہم سب کو باہمی کردار ادا کرنا ہوگا انہون نے کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ست روی کے شکار پولیس آفیسران اور جوانوں کو اپنی رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی جبکہ خدمت عامہ کیلئے مثبت سوچ اپنا کر لوگوں کی بھلائی کیلئے دی جانیوالی زمہ داریوں سے بہتر طور پر نبرز آزما ہو نا ہوگا کمزور طبقے کے افراد کے ساتھ ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ منشیات اور سود کے کاروبار سے وابستہ عناصر کو نشان عبرت بنادیا جائے گا ہوائی فائرنگ اور دیگر معاشرتی جرائم میں ملوث افراد کا مستقل ٹھکانہ جیل میں ہوگا میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رسول شاہ نے کرائم کا جائزہ لینے کے بعد ایس ایچ او کروڑہ خورشید کو مجرمان اشتہاری کی گرفتاری میں نمبر1 جبکہ ایس ایچ او الوچ حبیب سید کو دوسرے نمبر اور ایس ایچ او الپوری محمد سیراج کو تیسرے نمبر پر لایا گیا انہوں نے اس موقع پر ان کیلئے نقد انعامات اورتوصیفی سرٹیفیکٹ کی احکامات جاری کر دی۔