سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے آنے والے پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور پولیو ورکروں نے حصہ لیا کھلی کچہری کا مقصد پولیو ورکروں کو درپیش مسائل سننے اور ان کو بروقت حل کرنا مقصود تھا اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے آنے والے پولیومہم کے حوالے سے منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر پولیو ورکروں کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے جوان اپنے ساتھ مصیبت نہیں سمجھنا بلکہ یہ آپ لوگوں کی حفاظت کیلئے ہیں ضلع بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے پولیو مہم کے دوران گیارہ تھانوں کے حدود میں مسلسل پولیس گشت ہوگی اور اسی طرح مختلف پوائنٹس پر ناکہ بندیاں بھی لگائی گئی ہے جو علاقے ضلع بونیر اور ضلع سوات کے ساتھ پیوست ہے ان کو قبل ازیں حساس قراردے دیا گیا ہے وہاں پر ایک پولیو ورکر کیساتھ چار، چار نفر پولیس جوانان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید کہا کہ بغیر سیکورٹی کوئی بھی پولیو ٹیم نہیں جائے گی کیونکہ ہمارا مقصد آپ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے جس پوائنٹس سے پولیو ور کر جائے گی اسی پوائنٹس سے پولیس جوانان ساتھ رہے گی بغیر سیکورٹی ورکر کبھی بھی نہیں جائے گی اس پر کسی قسم کی سمجھوتا نہیں کی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید یہ بھی کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیس شانہ بہ شانہ رہے گی پولیس کسی بھی صورت اپنے سے دور نہیں کرنا الحمد اللہ یہاں شانگلہ ایک پر امن ضلع ہے لیکن پولیو مہم کو ناکام بنانے والے عناصروں کی مزموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے شانگلہ پولیس الرٹ اور چوکس ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے تمام کو اپنے ذاتی موبائل نمبر مہیا کر دی اور انہیں یقین دہانی کر ا دی کہ جب بھی کوئی سیکورٹی مسئلہ ہوں تو رابطہ کرلیں جلد ہی اس کا ازالہ کریں گے۔
ضلع شانگلہ میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
