س(مارننگ پوسٹ) سوات کے شہر مینگورہ میں آج پشتون تحفظ مومنٹ کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے کا مقصد کراچی میں پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما عالمزیب خان محسود اور شمالی وزیرستان خیسور سے تعلق رکھنے والے ۱۱ سالہ بچے حیات وزیر کو انصاف دلانا کے لئے احتجاج ریکارڈ کرنا تھا مظاہرے میں پی ٹی ایم سوات کے رہنماؤں کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں شرکت کی ۔ جنہوں نے پلے کارڈز ہاتھ میں اٹھائے رکھے تھے پی ٹی ایم سوات کے رہنما فواد باچا نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمزیب خان محسود اور حیات وزیر کو فوری انصاف مل جائے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا حیات وزیرکے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزا دی جائے اور عالم زیب محسود کو جلد از جلد رہا کیا جائے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو پھر پشتون قوم انصاف لینا خوب جانتی ہے پی ٹی ایم کے ایک رہنما ملک ریاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جو فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چائیے وہ فوجی اجلاسوں میں ہوتے ہیں
مینگورہ میں پشتون تحفظ مومنٹ کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
