سوات(مارننگ پوسٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان سے ان کے چچا نظر خان کی وفات پر تعزیت کاسلسلہ جاری ہے اتوار کے روز تعزیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری آختر خان ایڈوکیٹ، ایم این اے شیر اکبر خان، سیکرٹری بہرامند خان، چیئرمین ڈیڈیک بونیر فخر جہان، عمائدین علاقہ سمیت دیگر ایم پی ایز،ایم این ایز،مختلف سیاسی جماعتوں کے شخصیات اور سرکاری افسران واہلکاران ملک پور پیربابا بونیر میں ریاض خان کے رہائش گاہ پرگئے اور معاون خصوصی سیان کے چچاکی وفات پر دلی دکھ و رنج کا اظہار کیا انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔