سوات (مارننگ پوسٹ) سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن نے حکومت کے طرف سے ہرقسم ٹیکس مستر د کردیا۔ اس سلسلے میں سوات ہوٹلز ایسو سی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں الحاج زاہد خان نے کہا کہ ایک طرف حکومت سیاحت کے فروغ کے دعوے کررہے ہیں۔ دوسری طرف ہوٹلز پر مختلف قسم کے ٹیکس لگاررہے ہیں۔ سوات کے تمام ہوٹلز مالکان نے اپنی مدد آپ کے تحت ہوٹل تعمیر کیے۔ دہشت گردی میں مالکان کا کروڑں روپے کا نقصان ہوا ہے مگر حکومت کی طرف سے رتی برابر امداد نہیں کی گئی ہے۔ سوات میں سیکڑوں ہوٹلوں کے ساتھ ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔حکومت ان ہزاروں لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں اضافی ٹیکس اور لائسنس قبول نہیں کریں گے۔
سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن نے حکومت کے طرف سے ہرقسم ٹیکس مستر د کردیا
