سوات(مارننگ پوسٹ ) سوات کے سب سے بڑے اسپتال سیدوشریف میں ایم آر آئی مشین پچھلے ایک سال سے خراب اربوں روپے کی لاگت سے خریدگئی مشینری بے کار اسپتال عملے کو کوئی فکر نہیں، پرائیویٹ ایم آرآئی میں دوہزار روپے کمیشن لیاجارہاہے مریضوں کا الزام، ایم آر آئی کی وجہ سے اسپتال کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان جاری ہے، سیدوشریف کے سب سے بڑے سنٹرا سپتال میں ایم آر آئی میشن پچھلے بارہ ماہ سے خراب ہے جس سے مریضوں کوشیدید مشکلات کاسامناہے اسپتال میں داخل کئی مریضوں نے میڈیا کوبتایاکہ اسپتال میں ایم آرآئی کی فیس تین ہزار روپے ہیں جبکہ باہر پانچ سے چھ ہزاروصول کی جاتی ہے اس میں بعض نے انکشاف کیاکہ استپال کے عملے کو پرائیویٹ ایم آر آئی ولے فی ٹیسٹ دوہزار روپے کمیشن دے رہے ہیں۔ جبکہ سیدوشریف میں موجود ایم آرآئی انتہائی جدید ہے اور اربوں روپے سے خردیدی گئی ہیں اس کے کوالٹی والا مشین صرف پشاور میں دستیاب ہے بازار میں موجود عام ایم آرآئی ہے جس کی فیس زیادہ سے زیادہ پندرہ سوروپے ہونا چاہیں۔ اس موقع پر یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ سیدوشریف میں تعینات حاضر سروس دو ڈاکٹروں کے پرائیویٹ ایم آرآئی مشینیں ہے اور اس پر دھڑادھڑ لوگوں سے بھاری بھرکم فیس وصول کئے جاتے ہیں۔ اسپتال میں موجود عملے نے بھی اس بات کی تائید کی ہے کہ سرکاری ایم آرآئی مشین گارنٹی میں ہے اور اس کی وجہ سے ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان اسپتال کو ہورہاہے۔ ایم آرآئی انچارچ نے میڈیاکو بتایاکہ اس بارے میں کمپنی کو باربار مطلع کیاگیاہے مگر تاحال ایم آرآئی مشین درست نہ ہوسکی۔ جس کے لئے خط وکتابت جاری ہے اس کے ساتھ سوات کے ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم نے بھی میڈیاکو بتایاکہ متعلقہ کمپنی کو نوٹس دئے جاچکے ہیں اور بہت جلد ایم آرآئی کو درست کرنے کے لئے مناسبت اقدامات اٹھائے جائینگے۔
سوات ، سیدو اسپتال ایم آر آئی مشین ایک سال سے خراب،سرکاری عملے پر پرائیویٹ ایم آرآئی میں کمیشن لینے کا الزام
