مینگورہ کے بنڑ پولیس اسٹیشن کے حوالات میں ملزم نے خودکشی کرلی۔ ایڈیشنل ایس ایچ اُوعدالت خان سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واجد علی عرف سٹکے ولد طوطی خان سکنہ نویکلے کوچوری کے مقدمہ میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ ملزم نے موقع پاکر ناڑے کو گلے میں ڈال کرخودکشی کرلی۔ واقعے کے بعد جوڈیشنل مجسٹریٹ نے تھانہ کا دورہ کرکے انکوائری شروع کردی۔ ڈی پی اُ و سوات دلاورخان بنگش نے غفلت برتنے پر ایڈیشنل ایس ایچ اُو عدالت خان، محرر تھانہ عبداللہ اورمددمحررفضل امین کے خلاف دفعہ 118 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔