سوات (مارننگ پوسٹ)ضلعی انتظامیہ سوات میں سٹیج شوز کو فروغ دے رہی ہے حالانکہ کئی بار علاقہ کے عمائدین نے ڈی سی سوات سے ملاقات کرکے سٹیج ڈانسز اور شوز کے حوالے اپنے تحفظات سے اگاہ کیا ہے مگر پھر بھی انتظامیہ سٹیج شوز کی اجازت دیکر فحاشی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں سوات سنیما میں جاری سٹیج شوز کو فی الفور بند کیا جائے ڈی سی صاحب سوات میں ڈانسز اور شوز کے بجائے علمی و ادبی کانفرنسز کے انعقاد یقینی بنائیں۔